3 اگست، 2016، 7:54 PM

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ /میزائل جاپانی سمندری حدود میں جا گرا

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ /میزائل جاپانی سمندری حدود میں جا گرا

شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیا گیا تجرباتی بیلسٹک میزائل جاپان کے زیر انتظام سمندری حدود میں گرا ہے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیا گیا تجرباتی بیلسٹک میزائل جاپان کے زیر انتظام سمندری حدود میں گرا ہے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا تاہم یہ میزائل جاپان کی سمندری حدود میں جاگرا۔جاپانی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ 18 برس بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا کوئی میزائل جاپانی حدود میں گرا ہے اور شمالی کوریا نے اس کی کوئی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی۔ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ کی سالانہ فوجی مشقیں شروع ہونے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں۔گزشتہ برس ان فوجی مشقوں میں امریکہ کے 30 ہزار اور جنوبی کوریا کے 50 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا تھا۔جاپانی حدود میں میزائل گرنے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا کہ یہ واقعہ جاپان کو درپیش سنگین خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اشتعال انگیز عمل کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ جاپان کی سلامتی کا معاملہ ہے۔

News ID 1865961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha